میدک میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

   

میدک۔ یکم اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میدک شہر کے مختلف وارڈوں میں مجموعی طور پر 7.04 کروڑ روپئے کے تخمینہ سے انجام دیے جانے والے مختلف ترقیاتی کاموں کا رکن اسمبلی ڈاکٹر مائنم پلی روہت راؤ نے سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ڈاکٹر مائنم پلی روہت راؤ نے کہا کہ میدک شہر کے ہر وارڈ کو یکساں اہمیت دیتے ہوئے عوام کو درکار بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور موجودہ سہولتوں کو بہتر بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام صرف کاغذات تک محدود نہ رہیں بلکہ ہر سڑک اور ہر چوراہے پر ان کے نتائج نظر آنے چاہئیں۔وارڈ نمبر 4 میں ہنومان مندر سے ڈگری کالج روڈ اور ہاؤسنگ بورڈ تک سی سی سڑکوں، ڈرینوں اور سلابس کی تعمیر کے لیے 70 لاکھ روپئے، جبکہ آر اینڈ بی مین روڈ سے گورنمنٹ ڈگری کالج اور اسٹیڈیم تک سی سی سڑکوں کی تعمیر کے لیے مزید 70 لاکھ روپئے منظور کیے گئے ہیں۔وارڈ نمبر 17، 18 اور 19 میں آر اینڈ بی مین روڈ سے سبھاش کالونی ڈرین اور دایارا روڈ تک اسٹارم واٹر ڈرین کی تعمیر کے لیے 53 لاکھ روپئے، وارڈ نمبر 5 میں آر اینڈ بی دفتر سے آر ڈی او کوارٹرس اور بی سی، ایس سی ہاسٹل تک سی سی سڑک کی تعمیر کے لیے 70 لاکھ روپئے مختص کیے گئے ہیں۔وارڈ نمبر 6، 7 اور 8 میں انڈر گراؤنڈ ڈرینیج اور سی سی سڑک کی تعمیر کے لیے 40 لاکھ روپئے، وارڈ نمبر 8 کے مختلف علاقوں میں سی سی سڑکوں، ڈرینوں اور سلابس کی تعمیر کے لیے 30 لاکھ روپئے اور رام داس چوراستہ، امبیڈکر سرکل اور دیانند چوراستہ کی ترقی اور جنکشنوں کی بہتری کے لیے 2 کروڑ روپئے کے کام شامل ہیں۔وارڈ نمبر 32 میں مختلف علاقوں میں سی سی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپئے، وارڈ نمبر 29 میں پریتم ٹفن سنٹر سے شیوا بلیاں میڈیکل شاپ تک میجر سی سی ڈرین اور سلاب کی تعمیر کے لیے 20 لاکھ روپئے، وارڈ نمبر 25 میں مختلف ترقیاتی کاموں کے لیے 30 لاکھ روپئے، وارڈ نمبر 26 میں 26 لاکھ روپئے اور وارڈ نمبر 9 میں سی سی سڑکوں، ڈرینوں اور سلابس کی تعمیر کے لیے 85 لاکھ روپئے کے کام شامل ہیں۔اس موقع پر میونسپل چیئرپرسن کانگو رادھیکا بھوپتی راج، وائس چیئرمین ڈی نریش گوڑ،کمشنربلدیہ وائس نوین، وارڈ کونسلرس،منصور احمد ، خوجہ سہیل محی الدین ،شمس النساء امجد، زبیرمہتاب،رامو، ایم انجنیلو،ہریتا نرسنگ، کوآپشن ارکان، وارڈ کانگریس پارٹی انچارجس، سمیع اللہ خان لالو،مائسن بن عبداللہ، ٹاؤن صدر ایم گنگادھر، میناریٹی ٹاؤن صدر محمد فاضل، کانگریس پارٹی قائدین اور کارکنوں کے علاوہ دیگر موجود تھے۔