میدک میں جرائم و حادثات

   

میدک ۔ میدک ضلع کے منڈل چیگنٹہ کے نرمل پلی میں پیش آئے ایک دردناک واقعہ میں ایک نوجوان 20 سالہ وی پرشانت فوت ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کرنل پلی میں گنیش وسرجن کے موقع پر مورتی کو ٹریکٹر میں رکھ کر ڈیکوریشن کیا جارہا تھا کہ ایک آئرن سلاخ برقی وائر لگ جانے کے باعث مسٹر پرشانت ٹراکٹر سے نیچے گر پڑا جسے قریبی مقام بغرض علاج نارسنگی منتقل کیا جارہا تھا کہ پرشانت فوت ہوگیا ۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی انجام دی ۔
٭٭ ضلع میدک کے چیگنٹہ کے بونال پر پیش آئے ایک سڑک حاثہ میں ایک 70 سالہ ضعیف کسان تروپتی پینٹیا پیدل کھیت جارہا تھا کہ رامائم پیٹ سے دولت آباد سمت جانے والی ایک نامعلوم گاڑی سے ٹکر ہوجانے سے ہلاک ہوگیا ۔ پولیس چیگنٹہ مصروف تحقیقات ہے۔
٭٭ ضلع میدک کے توپران پر ایک شخص مسٹر ست نارائن نے خاندانی جھگڑوں کی وجہ خودکشی کرلینے پر مجبور ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ستیہ نارائن ایک شخص کو 5 لاکھ قرض دیا تھا ۔ قرض کے ادائیگی کیلئے پوچھنے پر الٹا ستیہ نارائن کو ہراساں کیا جارہا تھا ۔ اس طرح مہلوک سسرالی عزیزوں کی وجہ سے بھی پریشان کیا جارہا تھا ۔ جس کے باعث ست نارائن اس طرح کا انتہائی اقدام کر بیٹھا ۔ مہلوک کے والد کی شکایت پر پولیس توپران نے چند افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی انجام دی ۔
٭٭ ضلع میدک کے منڈل ریگوڑ کے مرپلی کا ایک شخص جی کمار 40 سالہ قریبی تالاب تیراکی کیلئے گیا تھا ۔ اچانک ڈوب گیا ۔ پولیس ریگوڑ نے کمار کی نعش کو نکال کر جوگی پیٹ سرکاری دواخانہ منتقل کرکے پوسٹ مارٹم کرواکر ورثاء کے حوالے کردیا ۔