میدک میں دھان کے خریدی مرکز کی تنقیح

   

میدک /10 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر میدک مسٹر راجرشی شاہ نے ضلع میدک کے نرساپور کے پدا چنتہ کنٹہ پر قائم شدہ دھانوں کی خریدی مرکز کی اچانک تنقیح کیا۔اس موقع پر انھوں نے مرکز کے ذمہ داروں کو ہدایت دیتے ہوے کہا کہ دھانوں کی خریدی میں شفافیت برقرار رکھیں۔ پہلے ہی کسان غیر موسمی بارش کا شکار ہیں انھیں مزید کسی دشواریوں میں نہ ڈالیں۔راجرشی نے کہا کہ اگر دھانوں میں کسی حدتک نمی بھی ہوتو کانٹا کرلیں۔تاہم انھوں نے کسانوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دھان مراکز پربہتر طور پر خشک کرکے لائیں ونیز دھانوں کو پیاڈی کلینر سے صفائی بھی کرکے لائیں۔انھوں نے اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں قائم کردہ 382 دھان خریدی مراکز پر تا حال 6458 کسانوں سے 27ہزار560 میٹرک ٹن دھان کی خریدی کی گئی ہے۔جملہ 56/کروڑ 77 لاکھ روپئے قابل ادائیگی سے اب تک 7 کروڑ 18لاکھ روپئے کسانوں کے کھاتوں میں منتقل کردئیے ہیں باقی رقم کی منتقلی کا عمل تیزی کیساتھ جاری ہے۔اس موقع پر تحصیلدار نرساپور مسٹر انجنیلو کے علاوہ زرعی عہدیداراور دھان خریدی مراکز کے ذمہ دار بھی موجود تھے ۔

اقلیتی اقامتی اسکول لنگم پیٹ میں دسویں جماعت کے بہتر نتائج
یلاریڈی /10 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی ڈیویژن کے منڈل لنگم پیٹ میناریٹی اقامتی اسکول پرنسپال وینکٹ راملو نے بتایا کہ دسویں جماعت کا نتیجہ صد فیصد رہا ۔ جس میں شہباز نے جی پی اے 10حاصل کیا اور رضوان ، الیاس ، ششناک ،ماجد نے درجہ اول سے کامیابی حاصل کی ۔ جملہ 32 طلباء میں سے 32 نے کامیابی حاصل کی ۔