میدک میں سڑکوں کی توسیع و مرمت کیلئے رقمی منظوری

   

میدک30/ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ ٹرانسپورٹ عمارات وشوراع حکومت تلنگانا مسٹر کے سرینواس راجو نے اپنے احکامات GO 453 جاری کرتے ہوے ریاست کے مختلف اضلاع میں سڑکوں کی ترقی کیلئے 164.22کروڑ کی اجراء عمل می لائی ہے۔ جس میں شہر میدک کے قلب میں واقع رام داس جنکشن تا دائرہ سڑک برائے چمن ایکس روڈ 2.50 کلو میٹر سڑک توسیع وترقی کے لئیے7.80 کروڑ جاری کئے گئے ہیں۔ یہ بات رکن اسمبلی میدک محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی اور صدر نشین بلدیہ میدک مسٹر ٹی چندرپال نے کہا کہ سڑک کی توسیع کے کاموں میں عوام کا بھی تعاون ضروری ہے۔ عنقریب میں تعمیری کاموں کا آغاز ہوگا ۔ اس موقع پر IFFCO ڈائرکٹر جناب ایم دیویندر ریڈی ایڈوکیٹ ۔ نائب صدر نشین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ ۔ صدر نشین زرعی مارکٹنگ کمیٹی مسٹر بٹی جگپتی ۔ ایم گنگا دھر سید عمر محی الدین مجیب الدین بھی موجود تھے۔ رکن اسمبلی پدما دیویندر ریڈی اور صدر نشین بلدیہ چندرپال نے آخر میں میدک کو توسیع سڑک کیلئے رقمی منظوری دینے پر ریاستی وزیر اعلی کے ندر شیکھر راؤ۔ ریاستی وزیر خزانہ جناب ٹی ہریش راؤ اور ریاستی وزیر عمارات وشوراع مسٹر پرشانت ریڈی سے شکریہ کا اظہار کیا۔