میدک میں عازمین حج کی مفت رہنمائی

   

میدک /26 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک کے عازمین حج کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ حج درخواستوں کا ڈیجیٹل ادخال یعنی آن لائن کا عمل 10 فروری سے آغاز ہوچکا ہے ۔ اس سال درخواست رجسٹریشن مفت رہے گا ۔ آن لائن داخل کرنے تک کہ تمام امور جیسے آن لائن فارم کی خانہ پوری اور آن لائن ادخال ، بلڈ گروپ ، ویکسین سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ وغیرہ کی سہولت مکمل رہنائی کے ساتھ کی جارہی ہے ۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 مارچ 2023 ہے ۔ خواہشمند عازمین حج مندرجہ بالا تمام کاغذات کے ساتھ محمد تقی الدین ساکن محلہ اعظم پورہ مستقر میدک سے شخصی طور پر یا سیل فون نمبر 9866556883 پر رابطہ کریں ۔