میدک میں کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

   

میدک یکم / ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر کانگریس تلنگانہ مسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے 30 نومبر کو اراضیات اور کسانوں کے مسائل کو لیکر اسمبلی حلقہ جات کی سطح احتجاجی دھرنا کرنے کی ہدایت پر صدر ضلع کانگریس میدک کے تروپتی ریڈی کی زیر صدارت ٹاون کے پٹہ پوسٹ آفس ایکس وے پر کانگریس نے دھرنا پروگرام منظم کیا ۔ اس اجلاس میں تروپتی کے ہمراہ رکن پی سی سی مسٹر میساڈم بالکرشنا ، رکن پی سی سی مسٹر ایم انجینیلو کونسلر بلدیہ میدک ، صدور بلاک کانگریس مسرز رمیش ریڈی ، محمد حفیظ الدین نے بھی حصہ لیا ۔ صدر ضلع تروپتی ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دھرانی پورٹل سے امیروں کا فائدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دھرانی پورٹل میں بیشمار خامیاں ہیں ۔ اس احتجاجی پروگرام کو ارکان پی سی سی مسرز میاڈم بالکرشنا ، ایم انجینیلو اور صدر بلاک کانگریس مسرز رمیش ریڈی ، محمد حفیظ الدین نے بھی مخاطب کرتے ہوئے ریاستی سرکار کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اس موقع پر مسرز گوپال ریڈی ، جی انجینیلو ، مہیندر ریڈی ، شیام سندر ، مرزا احمد علی بیگ ، محمد اسماعیل ، صوفی حسین ، طاہر علی ، امیر بیگ ، رامچندر گوڑ کے علاوہ میدک اسمبلی حلقہ میں شامل منڈلوں ، میدک منڈل اینڈ ٹاون چنا شنکرم پیٹ ، پاپنا پیٹ ، حویلی گھن پور کے سینکڑوں کانگریس کارکنوں کی تعداد شریک تھی ۔