میدک ٹاون میں یوم جمہوریہ کا جوش و خروش سے انعقاد

   

میدک۔/27جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاون میں 74 ویں یوم جمہوریہ تقاریب کا روایتی جوش و خروش کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔ ٹاون کے دینی مدارس اور مصباح العلوم ( اردو ماڈل اسکول ) کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے دفاتر، سرکاری دفاتر پر پرچم کشائی انجام دی گئی۔ اردو ماڈل اسکول میں صدر کمیٹی جناب عبدالمعید ماجد نے پرچم کشائی کی۔ اس تقریب میں مقامی کونسلر بی کرشنا، ارکان کمیٹی حمید الدین قمر، محمد فاروق حسین ، جناب سید عشرت علی صفی، محمد فاضل، محمد واجد علی، غوث قریشی، مجیب راجہ، سید صادق ، راشد ، سید اسد الدین ، محمد حفیظ الدین، محمد عارف حسین نے شرکت کی۔ بچوں نے مختلف پروگرامس پیش کئے اور انہیں انعامات سے نوازا گیا۔ مدرسہ عربیہ مدینۃ العلوم میں ناظم مدرسہ مولانا محمد جاوید علی حسامی نے جھنڈا لہرایا۔ انہوں نے آزادی ہند میں علماء کرام کی خدمات کا تفصیلی تذکرہ کرتے ہوئے طلباء کو تاریخ سے واقف کروایا۔ اس تقریب میں جناب عمر فاروق ایڈوکیٹ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر آصف اقبال، محمد یوسف، عبداللطیف، عبدالرزاق، شجیع الدین قابل اور اساتذہ مولانا ڈاکٹر سید عابد علی ندوی، مولانا شعیب احمد ، مولانا حسن، مولانا اسلم، مفتی عبدالرحمن، سید شفیع اللہ حسینی، حافظ سید عبدالرزاق موجود تھے۔ طلبہ مدرسہ میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ مدرسہ عربیہ منہاج العلوم پر معتمد کمیٹی جناب جلیل عارف صمدانی نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر جناب نعمت اللہ خان، حافظ علم الہدی، حافظ محسن علی حامد، مفتی محمد یعقوب ، حافظ محمد اقبال موجود تھے۔ ایم ایل اے کیمپ دفتر پر صدر ٹاون ٹی آر ایس ایم گنگادھر نے پرچم لہرایا۔ اس تقریب میں صدرنشین بلدیہ مسٹر چندرا پال، نائب صدرنشین ملیکارجن گوڑ، دیگر قائدین مسرز سید عمر محی الدین، نعمان فاروقی، راگی اشوک، صدر نشین زرعی مارکیٹنگ کمیٹی بٹی جگپتی، عظمت قریشی، ایم اے سلام، آر کے سرینواس، محمد سمیع الدین کونسلر، شیوا راماکرشنا موجود تھے۔ دفتر کانگریس پر صدرٹاون جی انجینلو گوڑ نے پرچم کشائی کی۔ اس تقریب میں بحیثیت مہمانان خصوصی صدر ضلع کانگریس تروپتی ریڈی، پی سی سی ممبرس ایم انجینلو، میاڈم بالکرشنا موجود تھے۔ اس طرح دفتر ٹی این جی اوز پر صدر ضلع ٹی این جی اوز مسٹر ڈی نریندر نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی۔ اس تقریب میں سپرنٹنڈنگ انجینئر آبپاشی سرکل میدک ایسیا، ایگزیکیٹو انجینئر سرینواس راؤ، دیوی سنگھ، بی شیوا ناگراج، ڈپٹی انجینئر اریگیشن قائدین ٹی این جی اوز ، اقبال پاشاہ، رادھا۔ لیلا، انورادھا، وشنووردھن ریڈی، سری ہری گوڑ شریک تھے۔دفتر بلدیہ پر چندرا پال، دفتر پولیس سپرنٹنڈنٹ پر محترمہ روہنی پریہ درشنی آئی پی ایس، ڈائیٹ کالج پر پرنسپل رمیش بابو، ڈگری کالج پر پرنسپل گنیش، بوائز جونیر کالج پر ٹی سرینواس گوڑ، گرلز ہائی اسکول پر صدر معلمہ محترمہ ریکھا۔ ہائی اسکول پر صدر مدرس امجد علی خطیب ، آر ٹی سی ڈپو میدک پر منیجر روی چندرا، عدالت ضلع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لکشمی شاردا نے پرچم کشائی کی۔ اس تقرتیب میں دیگر ججس ریٹا لال چندا، جتندر، کلپنا اور پبلک پراسیکیوٹر شیخ فضل احمد، صدر بار اسوسی ایشن عدالت میدک جناب ایم بالیا ایڈوکیٹ شریک تھے۔ ٹمریز کالج گرلز پر پرنسپل آر سریکھا، ٹمریز اسکول گرلز پر پرنسپل محترمہ وجئے شری، مسجد عروب اور خدمت بینک پر سید عبدالعزیز ، دفتر ایم آئی ایم پر صدرمجلس سید عشرت علی صفی نے پرچم کشائی کی۔