میدک۔27 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میدک ضلع میں سیاحت کے فروغ اور تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے پر ضلع کلکٹر پرتیما سنگھ کو ریاستی سطح پر ’’بہترین سیاحتی کارکردگی ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔ حیدرآباد کے شلپارامم میں عالمی یوم سیاحت کے موقع پر ریاستی محکمہ سیاحت کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ریاستی نائب وزیراعلیٰ بھٹی وکرمارک نے کلکٹر پرتیما سنگھ کو یہ باوقار ایوارڈ پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ نے میدک ضلع میں سیاحتی مقامات کی ترقی، تاریخی عمارتوں کے تحفظ اور سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کلکٹر کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی ستائش کی۔