میدک کو آئی اے ایس ٹرینی کلکٹرز کے ٹور کا آغاز

   

میدک ۔ ضلع کلکٹر میدک مسٹر ایس ہریش نے بتایا کہ ضلع میدک کو آئی اے ایس ٹرینی کلکٹرس کے ٹور کا آغاز ہوا ہے ۔ جو ہفتہ طویل یعنی 21 مارچ تک رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ ٹرینی کلکٹرس میں 4 کو ویلدرتی منڈل کے رامنتاپور کیلئے منتخب کیا گیا اور دیگر 4 ٹرینی کلکٹرس کو منڈل چیگنٹہ کے چندائی پیٹ کیلئے انتخاب کیا گیا ہے۔ جن میں 4 خاتون آئی ایس ایس ، تمام کا تعلق ہیماچل پردیش ، ہریانہ ، گجرات ، مہاراشٹرا ، ویسٹ بنگال ، ٹاملناڈو ، وکشا لنگتا کو رامنتا پور اور ایم راجہ راج بھرت ڈاکٹر بھوکیا انسپریا ، توشیا دودو اور رینی چودھری کو چندائی پیٹ الاٹ کیا گیا ہے ۔ ٹرینی کلکٹر میں الاٹ کردہ دیہاتوں کا مکمل جائزہ لیں گے ۔ یہاں کے مکمل جغرفائی نظام کا مطالعہ کرتے ہوئے مکمل احاطہ کریں گے ۔ ان دیہاتوں میں بسنے والے افراد کی مصروفیات ، سیاسی زندگی ، تعلیمی زندگی یہاں کے جنگلات زراعت وغیرہ سے متعلق رپورٹ حاصل کریں گے اور مکمل ہفتہ الاٹ کردہ دیہاتوں ہی میں قیام پذیر ہوں گے ۔ ضلع کلکٹر نے انہیں گائیڈ کرنے کیلئے ڈی آر ڈی اے پراجکٹ آفیسر مسٹر سرینواس کو رامنتا پور اور ضلع پنچایت افسر مسٹر ترون ان کے ہمراہ ہوں گے ۔ اور یہی آفیسرس ٹرینی کلکٹرس کے قیام و طعام کے ذمہ دار ہوں گے ۔