ترقیاتی کاموں کی سنگ بنیاد تقریب سے رکن اسمبلی ڈاکٹر روہت کا خطاب
میدک۔3 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم ایل اے ڈاکٹر مائنم پلی روہت راؤ نے کہا کہ میدک حلقے کو ہر شعبہ میں ترقی دلانا ان کا عزم ہے۔ میدک ٹاؤن میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک حلقہ میں ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے 30 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں ، جس میں میدک چرچ اور اس کے اطراف کے ترقیاتی کام شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل میدک کے چرچ آف ساؤتھ انڈیا کے علاؤہ مشن کمپاونڈ میں ’ایسوع مسیح‘ کا مجسمہ تنصیب کرنے کا جو وعدہ کیا گیا تھا اس کو عملی جامہ پہناتے ہوئے یہاں 45 لاکھ کی لاگت سے مجسمہ کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ۔ انھوں مزید بتایا کہ میدک میونسپلٹی حدود میں 3 کروڑ 65 لاکھ روپے کے مختلف کاموں کا آغاز کیا گیا، جس میں سبھا ش نگر کالونی میں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی لاگت سے اربن پرائمری ہیلتھ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر روہت نے فتح نگر روڈ پر قائم کردہ فوڈ فیسٹول اسٹالیس کا معائنہ کیا۔ خواتین سنگھوں کو 3 کروڑ 53 لاکھ روپے کے قرضہ جات کے چیکس بھی تقسیم کیے گئے۔اس پروگرام میں میونسپل کمشنر سرینواس ریڈی، سابق میونسپل چیرمین چندرپال، سابق کونسلرس راگی اشوک، سمیع اللہ خان لالواور، دیگر عوامی نمائندے اور سرکاری عہدیدار شریک رہے۔