میدک ۔ حیدرآباد برائے توپران بس سرویس بند

   

میدک ۔ میدک بس ڈپو سے حیدرآباد برائے توپران چلائی جانے والی بس سرویس کو بند کردیا گیا ہے ۔ منیجر ڈپو آر ٹی سی میدک مسٹر شیخ ذاکر حسن نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے 44 کے منڈل منوہرآباد پر واقع رامائے پلی ریلوے انڈر برج میں پانی جمع ہوجانے کے باعث اس روٹ پر بس سرویس کو بند کردیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے میدک حیدرآباد کیلئے برائے نرساپور سرویس کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔

جلسہ استقبالیہ میلادالنبیﷺ
بودھن ۔ جناب سید خواجہ ناظم الدین سلطان قادری صدر انتظامی کمیٹی مسجد عمر فاروق رکاس پیش بودھن کے مطابق 17 اکٹوبر کو مسجد ہذا میں جلسہ استقبالیہ عیدمیلادالنبی کا اہتمام کیا گیا ۔ بعد نماز عشاء مہمان مقرر مولانا الحاج سید شاہ عزیز اللہ قادری کے علاوہ مقامی مقررین محمد مشہودی الحاج سید عبدالباقی قادری ، سید خواجہ ناظم الدین وغیرہ مخاطب کریں گے بطور مہمان خصوصی شکیل عامر ایم ایل اے بودھن اور ارکان بلدیہ شرکت کریں گے ۔ اس جلسہ کی صدارت عبدالکریم ، سید لیاقت علی بابا الیکٹریسٹی انجام دیں گے ۔