میرابائی چانو کی اولمپک میں رسائی

   

نئی دہلی۔ انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (آئی ڈبلیو یو ایس) نے انڈین ویٹ لفٹر میرابائی چانو کے خواتین کے 49 کلو گرام زمرے میں ٹوکیو اولمپک کے لیے کوالیفائی کرنے کی تصدیق کر دی ہے ۔ چانو نے اپریل میں تاشقند میں ایشیائی چمپئن شپ میں کلین اینڈ جرک میں عالمی ریکارڈ کے ساتھ برونز میڈل جیت کر اولمپک ٹوکیو میں اپنی جگہ یقینی بنائی تھی جس اب بہ ضابطہ تصدیق ہو گئی ہے ۔
چانو نے آئی ڈبلیو یو ایس کی درجہ بندیکی بنیاد پر کوٹہ حاصل کیا۔ وہ ویٹ لفٹنگ 49 کلو گرام زمرے میں دوسرے مقام پر ہیں۔