میرا پہلا نشانہ آصف زرداری ہوگا:عمران خان

   

اسلام آباد : زرداری کو جب نیب بلاتی ہے تو کمر میں درد ہوجاتا ہے،کہ ہم نے 20روپے پیٹرول اور فضل الرحمان کو کم کیا، اندرون سندھ والوں سے کہتا ہوں کہ زرداری سے آزادی کا وقت آگیا ہے،پاکستان میں سب سے زیادہ تبدیلی سندھ چاہتا ہے، سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں، اگلی بار اندرون سندھ کے دورے پر آپ کے ساتھ آرہا ہوں،14سال زرداری مافیا نے جو سندھ کے ساتھ کیا ہے اس کا حساب لیں گے،کہ صرف عدم اعتماد میں نہیں پھنسے کپتان نے آگے کی تیاری کی ہوئی ہے، میں رکوں گا نہیں ان کے پیچھے جاوں گا ،چھوڑوں گا نہیں، میرے ہاتھ پر جو زنجیر بندھی ہوئی تھی وہ اب کھل جائے گی، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کراچی میں گورنر ہاوس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔