نیالکل : ریاست تلنگانہ یوتھ کانگریس کمیٹی کے انتخابی نتائج جاری ہوئے جس میں متفقہ طور پر حلقہ اسمبلی ظہیرآباد سے دو مسلم نوجوان سید وجاہت علی ضلع سنگاریڈی یوتھ کانگریس جنرل سیکٹری میر جنید علی حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کانگریس پارٹی یوتھ جنرل سیکٹری بحیثت راست طور پر انتخاب عمل میں آیا سید وجاہت علی میر جنید علی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے جو ذمہ داری انھیں دی گئیاسے بخوبی انجام دیں گے ۔حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نیاکل جھرہ سنگم کوہیر مگڑپلی منڈلس میں نوجوانوں اور کانگریس پارٹی کو مزید مستحکم کیا جائیگا دو مسلم امیدوارں کی کامیابی پر کانگریس پارٹی قائدین نے انھیں مبارکباد دی۔