میرٹھ: مجلسی کونسلر زبیر انصاری کو گولی مار دی گئی

   

میرٹھ : مجلسی لیڈر اور میرٹھ میونسپل کارپوریشن کے کونسلر زبیر انصاری کو ان کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ میرٹھ کارپوریشن کے وارڈ 80 کے مجلسی کونسلر کے قتل کی وجوہات کی پتہ چلایا جارہا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ ضلع میرٹھ میں نوچاندی میں واقع سنتوش ہاسپٹل کے قریب پیش آیا ۔ ایس ایس پی میرٹھ پربھاکر چودھری نے کہا کہ 4 حملہ آور 2 موٹر سائیکلوں پر آئے اور انصاری پر فائرنگ کردی جب کہ وہ صبح چہل قدمی کرنے اپنے گھر سے باہر نکلے تھے ۔ ایس یس پی نے بتایا کہ واقع کا ہر زاویہ کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔۔