میرٹھ میں 2معصوم بچوں کا وحشیانہ قتل

   

میرٹھ۔ میرٹھ کے کٹھور علاقہ میں دو معصوم بچوں کے وحشیانہ قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دونوں ہفتہ کی شام سے لاپتہ تھے۔ صبح جنگل سے خون میں لت پت لاش ملی ہے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔جائے وقوعہ کے مناظر دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ دونوں بچوں کو پہلے بری طرح پیٹا گیا اور پھر چاقووں اور تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر کے وحشیانہ طریقے سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔پولیس نے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔