ممبئی ۔ /15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اداکارہ فلمساز پوجابھٹ نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے 1998ء کی اپنی فلم زخم کے تعلق سے لکھا ہے کہ جہاں انہوں نے اپنی دادی شیرین نانابھائی بھٹ کا رول ادا کیا تھا ۔ پوجا نے مزید کہا کہ ان کی دادی ایک مسلم خاتون تھی جو مجھے ہر منگل کو سدھی ونائک مندر لے جاتی تھیں اور ہر چہارشنبہ اور جمعرات کو چرچ بھی لے جاتی تھیں ۔ اور یہی ہندوستان کا حقیقی جذبہ ہے ۔