میری فیملی میں مذہب کی اہمیت نہیں : سنینا روشن

,

   

ممبئی ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ریتک روشن کی بہن سنینا نے ایک مسلم شخص سے عشق کرنے پر اسے والد راکیشن روشن کی ڈانٹ ڈپٹ بلکہ اسے تھپڑ رسید کرنے کے الزامات کے تعلق سے کہا ہیکہ مذہب ان کی فیملی میں کبھی اہمیت کی چیز نہیں رہی۔ میری پوری فیملی میں اس کو کبھی بھی زیادہ اہمیت نہیں دی گئی۔ سنینا کے بوائے فرینڈ روہیل امین نے کہا تھاکہ یہ عجیب بات ہیکہ خود ریتک کی شادی ایک مسلم سے ہوئی۔ اس کے باوجود سنینا اور ان کے رشتے پر اعتراض کیا جارہا ہے۔ کئی دنوں سے سنینا اور روہیل کے معاشقہ کا معاملہ چل رہا ہے اور روشن فیملی میں کشیدگی کا ماحول پایا جاتا ہے۔ روشن فیملی سنینا کی روہیل سے وابستگی کے سخت خلاف ہے جسے شادی شدہ بتایا جاتا ہے۔