میری پہلی ترجیح میرا( طبقہ) ذات ہے‘ راجستھان کی وزیر ممتا بھوپیش کا بیان

,

   

مذکورہ منسٹر عوامی شکایتوں کی سنوائی‘ محکمہ اقلیتی امور او راوقاف کی بھی انچارج ہیں۔ منگل کے روز بذریعہ فون اور میسج کے ذریعہ ان سے ربط قائم کرنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

منگل۔راجستھان کی وزیر برائے بہبود خواتین او راطفال ممتا بھوپیش نے کہاکہ ان کی پہلی ترجیح ان کا ( طبقہ) ذات ہے۔

چیف منسٹر اشوک گہلوٹ کی کابینہ میں واحد خاتون منسٹر بھوپیش کا تعلق درج فہرست پسماندہ طبقے سے ہے۔

پیر کے روز الور میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے بھوپیش نے کہاکہ ’’ اس بات کا میں آپ کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ جب کبھی ہماری ضرورت پڑے گی میں پیٹھ نہیں دیکھاؤں گی۔

کیونکہ ہم اولین ترجیحات ہمارا(طبقہ) ذات ہے‘ اس کے بعد ہمارا سماج‘ اور اس کے بعد سروا سماج ‘سب کے لئے۔ ہماری منشاء یہی رہے گی کہ ہم سب کے لئے کام کریں۔

سب کو مستفید کرسکیں۔جو محکمہ کی ذمہ داری آج آپ کے ہاتھوں میں ہے ‘ اس محکمہ سے آپ مستفید ہوسکتے ہیں‘‘۔مذکورہ منسٹر عوامی شکایتوں کی سنوائی‘ محکمہ اقلیتی امور او راوقاف کی بھی انچارج ہیں۔

منگل کے روز بذریعہ فون اور میسج کے ذریعہ ان سے ربط قائم کرنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔