میرا ہدف 2047 تک تلنگانہ کو تین ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا ہے
حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ انکا ہدف 2047 تک تلنگانہ کو 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا ہے ۔ تلنگانہ کو دنیا کی عظیم ترین ریاست بنانے کا اعلان کیا ہے۔ آج شام حیدرآباد کے کلیان نگر میں واقع تلنگانہ جینکو آڈیٹیوریم میں مشہور شاعر انڈیشری کی شائع کردہ کتاب کی رسم اجرائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ وہ سرزمین ہے جس کو شاعروں نے جذبہ دیا ہے ۔ تلنگانہ حقیقی مجاہدین میں شاعروں کا شمار ہوتا ہے ۔ انڈیشری نے اپنے آپ کو کبھی تلنگانہ کا مجاہد نہیں کہا صرف سرگرم کارکن ہونے کا دعوی کیا ہے۔ اپنے آپ کو مجاہدین قرار دینے والوں کے ٹیلی ویژن چیانلس ، اخبارات اور ہزاروں کروڑوہا روپئے کے اثاثہ جات کہاں سے آئے ۔ بی آر ایس پارٹی کے اعلی قائدین سے چیف منسٹر نے استفسار کیا ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ کسی کو دشمن کی نظر سے نہیں دیکھتے ۔ دشمن سمجھنے کیلئے انہیں وہ مقام ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ 2006 سے میرے سیاسی سفر کی شروعات ہوئی اور 17 سال میں وہ ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر بن گئے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ تلنگانہ کے عوام کی جانب سے دئے گئے اس موقع کو ان کی ترقی کیلئے استعمال کریں گے ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ احمق نہیں ہے۔ جو اپنی طاقت کو ان لوگوں کے خلاف استعمال کریں ۔ جنہیں وہ پسند نہیں کرتے چیف منسٹر نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام نے ان پر بڑی ذمہ داری عائد کی ہے ۔ میری کامیابی میرے مخالفین کیلئے دکھ صدمے کا باعث بنی ہے ۔ میں نے جب بحیثیت چیف منسٹر دستخط کیا تھا ان کے دلوں پر لکھیر کھینچنے کے مترادف تھی ۔ میں نے 109 ممالک کی حسیناؤں کو جیا جیا ہے تلنگانہ کا ترانا پڑھایا ہے ۔ اس سے زیادہ اور کیا چاہئے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ بڑے بڑے عمارتوں کی تعمیرات ، شیشے کی چھتیں اور رنگین دیواریں ترقی نہیں ہوتی ۔ غریبوں کی عزت و نفس سے سر اٹھانا ترقی ہوتی ہے۔ چار لاکھ اندراماں مکانات میں غریب عوام عزت و نفس کے زندگی گذاریں گے ۔ راشن شاپس سے باریک چاول کی تقسیم سے غریب عوام کی عزت و نفس میں اضافہ ہوا ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وہ ذاتی فائدے کیلئے اپنے عہدے کا کبھی استعمال نہیں کریں گے ۔ صرف غریبوں کیلئے کام کریں گے ۔ 2