نئی دہلی 8 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چاندنی چوک کی رکن اسمبلی الکا لامبا نے چھ سال بعد کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی سے کل ہی استعفی دیدیا تھا اور اس کے فوری بعد وہ کانگریس میں شامل ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی گھر واپسی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد کانگریس میںشمولیت اختیار کرلی ۔ وہ 2013 میں کانگریس چھوڑ کر عآپ میں شامل ہوئی تھیں۔