ممبئی: پیرس اولمپکس شوٹنگ کے مقابلوں میں برونز میڈل جیتنے والے سوپنل کسلے کے والد نے مہاراشٹر حکومت کی طرف سے ان کے بیٹے کو2 کروڑ روپے کی انعامی رقم ادا کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ اپنے کھلاڑیوں کے لیے اس سے کہیں زیادہ رقم دیتا ہے۔ کولہاپور سے تعلق رکھنے والے سوپنل کسلے نے اگست میں پیرس اولمپکس میں 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز ایونٹ میں برونز میڈل جیتا ہے۔ 29 سالہ نوجوان کے والد سریش کسالے نے کہا کہ ان کے بیٹے کو 5 کروڑ روپے کی انعامی رقم اور پونے کے بالی واڑی میں چھترپتی شیواجی مہاراج اسپورٹس کمپلیکس کے قریب ایک فلیٹ ملنا چاہیے، کیونکہ ہریانہ کی حکومت اس کے اولمپکس میں تمغہ جیتنے والوں کھلاڑیوں کو بہت زیادہ رقم دیتی ہے۔