میرے خلاف انکوائری کا چیف منسٹر حکم دیں تو خیرمقدم ہے : دیشمکھ

   

ممبئی : مہاراشٹرا کے وزیرداخلہ انیل دیشمکھ نے آج کہا کہ اگر چیف منسٹر ادھوٹھاکرے ان کے خلاف سابق پولیس کمشنر ممبئی پرمبیر سنگھ کے کرپشن سے متعلق الزام کی تحقیقات کا حکم دیتے ہیں تو وہ اس کا خیرمقدم کریں گے۔ دیشمکھ نے گزشتہ رات دیر گئے ایک ٹوئیٹ میں یہ تبصرہ کیا ہے اور انہوں نے چیف منسٹر ٹھاکرے کو 21 مارچ کو موسومہ اپنے مکتوب کی نقل بھی منسلک کی ہے۔ اس مکتوب میں انہوں نے پرمبیر کے الزام کی فوری تحقیقات کرانے پر زور دیا تھا۔