میرے والد ہندو ، والدہ مسلمان : سمیروانکھیڈے

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : ممبئی کروز ڈرگس پارٹی کیس کے تحقیقاتی این سی بی آفیسر سمیروانکھیڈے نے آج مہاراشٹرا کے وزیر نواب ملک کے الزامات کا جواب دیا ہے۔ نواب ملک نے آج سمیر کا نکاح نامہ شیئر کیا جس میں ان کا نام سمیر داؤد وانکھیڈے لکھا ہے۔ نواب ملک کے افشاء پر سمیر نے جواب دیا کہ وہ پیدائشی ہندو اور دلت ہے۔ سمیر نے وضاحت کی کہ میرے والد ہندو اور والدہ مسلمان تھیں ۔ میری والدہ چاہتی تھیں کہ میں مسلم طریقہ سے شادی کروں ، اس لئے میں نے اپنی والدہ کی خوشی کیلئے شبانہ قریشی سے 2006ء میں شادی کی تھی لیکن میں نے مذہب کبھی نہیں بدلا۔ سمیر اور شبانہ میں 2016ء میں طلاق ہوگئی جس کے بعد سمیر نے کرانتی ریڈکر سے شادی کی۔