سمجھوتہ اکسپریس دھماکہ کیس ، پاکستانی شہری رخسانہ کا سوال
نئی دہلی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سمجھوتہ اکسپریس دھماکہ 2007 ء کے دوران رخسانہ اور شوکت علی ٹرین میں اپنے 6 بچوں کے ساتھ سفر کررہے تھے۔ دھماکہ کے نتیجہ میں میاں بیوی کے علاوہ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی اقصیٰ شہزادی جو اب 12 سال کی ہے، بچ گئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ دھماکے میں ہلاک پاکستانی خاندان کی طرف سے عدالت میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی جس میں ان کی گواہی بھی شامل کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ حالانکہ این آئی اے کی خصوصی عدالت نے عرضی خارج کردی تھی۔ یہ عرضی پاکستانی شہری راحلہ وکیل نے دائر کی تھی۔ راحلہ کا الزام ہے کہ اس معاملے کے 13 پاکستانی گواہوں کو گواہی دینے کے لئے سمن ہی نہیں بھیجا گیا۔ رخسانہ نے سوال کیاکہ ہندو ہوں یا مسلمان، ان پانچ بچوں کو کس نے مارا؟