میر عالم فلٹر کے قریب ایک شخص کا قتل

   

حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ میر عالم فلٹر کے قریب آج رات قتل کی سنگین واردات پیش آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم افراد نے ایک شخص کا قتل کرکے نعش کو فلٹر کے قریب پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔ اطلاع کے ساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چارمینار ڈیویژن مسٹر بکشم ریڈی نے جائے واردات پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ شدید بارش اور تاریکی کے سبب مقام واردات سے سراغ اکٹھا کرنے میں پولیس کو مشکلات پیش آئی۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے لاٹھیوں سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا تاہم مقتول کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔ پولیس سمجھتی ہے کہ آٹو ڈرائیور ہوسکتا ہے چونکہ نعش بھی آٹو کے قریب پائی گئی ۔ ضابطہ کی کارروائی کے بعد بہادر پورہ پولیس نے نعش کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کردیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع