میر واعظ عمر فاروق کو تاریخی جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی گئی

   

سری نگر: انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر توقعات کے برعکس میر واعظ عمر فاروق کو جمعہ کے روز تاریخی جامع مسجد میں خطبہ جمعہ دینے کے لئے اپنی یہاں نگین میں واقع رہائش گاہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔بتادیں کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے گذشتہ ہفتے اس بیان کہ میر واعظ عمر فاروق پر پابندیاں عائد نہیں ہیں، کے بعد موصوف میر واعظ کے جمعے کے روز تاریخی جامع مسجد میں خطبہ جمعہ دینے کی امید کی جاتی تھی۔انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں امید ظاہر کی تھی کہ میر واعظ عمر فاروق کو جمعے کے روز تاریخی جامع مسجد آکر وہاں وعظ وتبلیغ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔انجمن کے مطابق موصوف میر واعظ پانچ اگست 2019 سے مسلسل اپنی رہائش گاہ پر ںطر بند ہیں۔میر واعظ منزل کے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ جمعے کے روز میر واعظ عمر فاروق کو سیکورٹی فورسز نے اپنی رہائش گاہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔