میر پیٹ میں بدنام زمانہ عادی سارق گرفتار

   

مسروقہ اشیاء ضبط ، کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : میر پیٹ پولیس نے ایک بدنام زمانہ عادی سارق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 40 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش بھگوت نے آج پریس کانفرنس کے دوران بدنام زمانہ عادی سارق 41 سالہ پی ایل نائیڈو کو میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔ قسمت پور راجندر نگر علاقہ کا ساکن یہ سارق 25 مکانات میں سرقہ کی وارداتیں انجام دینے کا ریکارڈ رکھتا ہے ۔ رچہ کنڈہ حدود میں اس نے 26 اور حیدرآباد سٹی پولیس حدود میں 18 وارداتیں انجام دیا تھا ۔ کالونیوں میں گھوم کر بند اور مقفل مکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے نائیڈو سرقہ کی واردات انجام دیتا تھا ۔ سال 2012 میں جیل سے رہائی کے بعد اس نے سال 2019 جنوری سے دوبارہ سرگرم ہوگیا ۔ اور اس عرصہ میں اس نے 25 وارداتیں انجام دیا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 725 گرام سونا 4 لاکھ روپئے نقد رقم ایک کار اور دیگر الیکٹرانک اشیاء جن کی کل مالیت 40 لاکھ بتائی گئی ہے کو ضبط کرلیا ۔۔