میر پیٹ واقعہ پر ریونت ریڈی کی برہمی

   

حیدرآباد۔/22 اگسٹ، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے میر پیٹ میں کمسن لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کے واقعہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ ٹوئٹر پر ریونت ریڈی نے لکھا کہ کے سی آر نے حیدرآباد کو کاسمو پولیٹن شہر میں تبدیل کرنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن یہ شہر بی آر ایس حکومت میں گانجہ اور ڈرگس کے ہاٹ اسپاٹ میں تبدیل ہوچکا ہے۔ گذشتہ دنوں سنگارینی کالریز اور آج میر پیٹ میں کمسن لڑکیوںکے ساتھ پیش آئے واقعات سماج کیلئے شرمناک ہیں۔ پولیس سسٹم کو سیاسی اغراض کیلئے استعمال کیا جارہا ہے اور عوامی جانوں کے تحفظ کی کوئی فکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور طالبات پر مظالم میں اضافہ حکومت کیلئے لمحہ فکر ہے۔