میسی نے 21 سال بعد بارسلونا کلب چھوڑدیا

   

بارسلونا۔اسٹار فٹبال اسٹرائیکر لیونل میسی اور عالمی شہرت یافتہ فٹبال کلب ایف سی بارسلونا کے درمیان 21 برس طویل رشتہ اب ختم ہوگیا ہے ۔ کلب نے اپنے آفیشیل ویب سائٹ پر میسی کے کلب سے باہر ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ کلب نے ایک بیان میں کہاکلب اور لیونل میسی کے درمیان ایک معاہدے پر پہنچنے اوردونوں فریقوں کے آج ایک نئے معاہدہ پر دستخط کرنے کے واضح ارادے کے باوجود ہم معاشی اور ڈھانچہ جاتی رکاوٹ (اسپینش لالیگا ضابطہ) کے سبب معاہدے کو رسمی شکل دینے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں ۔ اس صورتحال کے پیش نظر لیونل میسی ایف سی بارسیلونا کے ساتھ اپنے رشتے کو جاری نہیں رکھیں گے ۔ دونوں فریقوں کو اس بات کا افسوس ہے کہ بالآخر وہ ایک دوسرے کے ارادوں کوپورا نہیںکرپائے ۔ کلب کی بہتری میں میسی کی حصہ داری کے لئے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بہتری کی دعا کرتے ہیں۔