میسی پریس کانفرنس میں رو پڑے

   

بارسلونا:عالمی شہرت یافتہ اور 6 مرتبہ بالن ڈی کے ایوارڈ یافتہ لیونل میسی اپنے کلب بارسیلونا کی جانب سے دیئے جانے والے وداعی پریس کانفرنس کے دوران رو پڑے ۔ نم آنکھوں کے ساتھ میسی نے کہا کہ میں انتہائی مایوس ہوں کیونکہ میں بارسیلونا نہیں چھوڑنا چاہتا تھا ۔ مجھے بارسیلونا سے محبت ہے اور میں یہاں رہنا چاہتا تھا ۔ علاوہ ازیں میں نے بارسیلونا کے ساتھ اپنی وابستگی برقرار رکھنے کی ہرممکنہ کوشش کی لیکن یہ رائیگاں گئی ۔ یاد رہے میسی اور بارسیلونا کا 21 سالہ رشتہ ہے اور اس دوران انہوں نے اپنے کلب کو کئی ایک خطابات جتوائے ہیں ۔ دوسری جانب بارسیلونا کے حکام نے کہا کہ معاہدہ میں توسیع کی تمام تر کوششیں کی گئیں لیکن یہ بے فیض ثابت ہوئیں ۔