میسی کو تیسری مرتبہ فیفا کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ

   

لندن ۔ فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا فٹبال ایوارڈ 2023 کی تقریب میں ارجنٹینا کے سوپر اسٹار لیونل میسی کو تیسری بار بہترین مینز فٹبالر جبکہ بارسلونا کی ایتانا بونماتی کو بہترین خواتین فٹبالر قراردیا گیا۔ رات لندن میں فیفا ورلڈکپ ایوارڈزکی تقریب منعقد کی گئی جس میں میسی کا مقابلہ فرانس کے کھلاڑی اور پیرس سینٹ جرمین کلب کے ساتھی کیلیان ایم باپے اور ریئل میڈرڈ کے کھلاڑی کریم بینزیما کے ساتھ ہوا۔ لیونل میسی کو 2023 کے لیے سال کا بہترین فٹبالر منتخب کیا گیا، انہوں نے تیسری مرتبہ پلیئرآف دی ایرکا اعزاز حاصل کیا ہے۔ میسی نے اس سے قبل 2019 اور 2022 میں بھی یہ خطاب جیتا تھا۔ ایرلنگ ہالینڈ اور میسی کے درمیان مقابلہ ٹائی ہوا تھا، میسی اور ہالینڈ کے پوائنٹس فی کس48 تھے اور فیفا ایوارڈ قوانین کے مطابق میسی کو دیگرکپتانوں کی اولین پسند ہونے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔ مردوں کے گول کیپر آف دی ایرکا اعزاز مانچسٹر سٹی کے برازیلین گول کیپر ایڈرسن کو دیا گیا، انگلش گول کیپر میری ایرپس کو مسسلسل دوسرے سال فیفا کی بہترین خواتین کی گول کیپر آف دی ایر قراردیاگیا۔