ترواننت پورم: کیرالہ حکومت نے چہارشنبہ کے روز اعلان کیا کہ لیجنڈ فٹبال کھلاڑی لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹیناکی قومی فٹ بال ٹیم اگلے سال ایک بین الاقوامی دوستانہ میچ کے لیے ریاست کا دورہ کرے گی۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرکھیل وی عبدالرحمن نے کہا کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میسی کی زیر قیادت ارجنٹینا کی ٹیم کیرالہ میں دو دوستانہ میچ کھیلے گی، یہ ایونٹ ریاستی حکومت کی مکمل نگرانی میں منعقدکیا جائے گا۔عبدالرحمن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مقام اور مخالف ٹیم کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
خوش ہیں کہ پچارااور رہانے نہیں ہیں:ہیزل ووڈ
پرتھ: آسٹریلیائی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کافی خوش ہیں کہ انہیں جمعہ کو یہاں شروع ہونے والی بارڈر۔گواسکر ٹرافی کے تازہ ترین باب میں ہندوستان کے ٹسٹ تجربہ کار بیٹر چیتشور پجارا کو بولنگ نہیں کرنی پڑے گی۔ہندوستانی ٹیم پجارا اور اجنکیا رہانے سے آگے بڑھی ہے، ان دونوں نے چار سال قبل یہاں جیت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ پجارا پچھلے دو دوروں میں ہندوستانی بیٹنگ کے اہم ستون تھے۔