ہوبارٹ ۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) میلبورن اسٹارز نے ڈینیئل ووریل اورگلین میکسویل کی شاندار کارکردگی کی بدولت پہلے سیمی فائنل میں ہوبارٹ ہریکنز کو چھ وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ ہوبارٹ ہریکنز نے سات وکٹوں پر 153رنز بنائے۔ بین میکڈرمٹ نے 53 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ جارج بیلی37 اورڈارسی شارٹ35 رنز بنائے۔ مرد میدان ڈینیئل ووریل نے 23 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی جبکہ ایڈم زمپا اور ڈوین براوو نے فی کس ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں میلبورن اسٹارز نے چار وکٹوں پر مطلوبہ ہد ف حاصل کرلیا۔ کپتان گلین میکسویل 43 اور سیب گوٹچ 33 رنز بنا کر ناقابل شکست پویلین لوٹے۔ پیٹر ہینڈزکومب35 اور مارکوس اسٹوائنس 18رنز کا اضافہ کر سکے۔ قیس احمد نے تین اور جوفرا آرچر نے ایک وکٹ لی۔