پیلی بھیت : اترپردیش کے پیلی بھیت میں دہلی سے چلنے والی پورنگیری جارہی میلہ اسپیشل ٹرین میں کورونا وائرس کے سات پازیٹو مریض پائے گئے ہیں۔ ان ساتوں کو ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے ۔پورنگیری میں جاری میلہ کے لئے دہلی سے ٹنک پور تک جن شتابدی میلہ اسپیشل ٹرین چلائی جارہی ہے ۔ پیلی بھیت ریلوے اسٹیشن پر جب ریلوے عملہ اور مسافروں کو پیلی بھیت ریلوے اسٹیشن پر چیک کیا گیا تو ایک ٹی ٹی،دو لوکو پائلٹ سمیت سات لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔محکمہ صحت کی ٹیم سمیت متعدد انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے اور متاثرین کو گھر والوں سے الگ تھلگ رکھنے کا انتظام کیا۔ پیلی بھیت میں ریلوے اسٹیشن پر صحت سے متعلق ایک چیک اپ مہم چلائی جارہی ہے ۔
