مین ہول کی صفائی کے دوران 3ہلاک

   

ممبئی ۔ 10جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) دو صفائی کارکن اور ایک کنٹراکٹر جس نے انہیں کام پر مامورکیا تھا ،دم گھٹنے کی وجہ سے ایک مین ہول کی صفائی کے دوران مضافاتی ضلع رائے گڑھ کے علاقہ پان ویل میں واقع ہے، ہلاک ہوگئے ۔ یہ حادثہ کلندرے دیہات میں کل شام پیش آیا ۔ مزدور زہریلی گیس سانس کے ذریعہ پھپھڑوں تک پہنچنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ۔ ان کی شناخت وکاس مسکر گتہ دار ، سنتوش واگمارے مزدور کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ تیسرے شخص کی شناخت ہنوز نہیں ہوسکی۔