میوزک تھراپی کے ذریعہ بہتر فصل

   

اے پی کے کسان اور اس کے بیٹے کا انوکھا کامیاب تجربہ
حیدرآباد۔ 19فروری (یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع مغربی گوداوری میں ایک کسان اور اس کے بیٹے نے انوکھا تجربہ کیا جس کے نتیجہ میں ان کی فصل میں کافی اضافہ ہوگیا۔سننے میں عجیب لگتا ہے تاہم ان دونوں نے فصل میں اضافہ کے لئے میوزک تھراپی کا استعمال کیا جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں۔مغربی گوداوری ضلع کے راویلاپالم کے رہنے والے چٹی بابو نے وجیانگرم کے قریب 30ایکڑ اراضی خریدی تھی اور وہ گزشتہ 30برس سے اس اراضی پر کھیتی کا کام کررہا تھا۔اس کا بیٹا کرن بہتر تعلیم کے باوجود کاشتکاری میں دلچسپی دکھانے لگا۔یہ کسان گزشتہ 30برس سے نارئل کی کاشت کررہا تھا۔اس نے چاکلیٹ کی تیاری کے لئے ناریل کا درخت اگایا۔بہتر فصل کیلئے کسان اور اس کے بیٹے دونوں نے مل کر میوزک تھراپی کاشت شروع کردی۔ آندھرا یونیورسٹی کے پروفیسر وینکٹیشور راو نے کہا میوزک تھراپی کے ذریعہ کاشت کا پہلے ہی استفادہ امریکہ میں کیاجارہا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ محبت سے اگانے پر پودے بہتر طورپر بڑھتے ہیں۔جانوروں کی طرح پودے بھی موسیقی کوسمجھتے ہیں۔عوام یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ گائے اور بھینس موسیقی سننے کے بعد زائد دودھ دیتی ہیں۔میوزک تھراپی درختوں کے لئے بھی کام کرتی ہے ۔