میونسپل مٹ پلی کا گھیراؤ ، تقررات کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic


بے روزگاروں سے انصاف کرنے حکومت سے خواہش ، کمشنر کو یادداشت

مٹ پلی ۔ مٹ پلی اور کوٹلہ میونسپالٹیز کے مخلوعہ جائیدادوں کی فی الفور بھرتی کیلئے سابق ایم ایل اے کومی ریڈی راملو کی ہدایت پر کانگریس پارٹی قائدین ورکرس نے سابق ایم ایل اے کومی ریڈی راملو کی رہائش گاہ پر منظم ہوکر ایک ریالی کی شکل میں قومی شاہراہ پر سے ہوکر میونسپل عمارت کا گھیراؤ کئے ۔ اس موقع پر حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور حکومت تلنگانہ سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ ریاست کے تمام مخلوعہ جائیدادوں بشمول میونسپالٹیز کے خالی جائیدادوں کو فوری بھرتی کرتے ہوئے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے مسائل کو حل کیا جائے اور عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی ریاستی او بی سی کنوینر کومی ریڈی وجئے آزاد کے علاوہ بلاک کانگریس پارٹی صدر ایرولی ہنڈمانڈلو میونسپل کونسلر بی راجیا ، یوتھ کانگریس ریاستی سکریٹری محمد رئیس الدین سابق منڈل صدر تنگاریڈی ، قائدین خواجہ عظیم الدین پاشاہ ، پنٹا پرانئے تیجہ ، بی ومشی ، شیر بھرت ، کاشاورتی ومشی ، محمد شکیل ، ناگاراجو ، محمد آصف ، محمد تحسین ، پوٹاگوپی ، محمد سلمان ، محمد سمیر ، شیوا وجیا ، پروین ، محمد مصطفی ، چاند ، رگھو ، ارون ا ور دیگر نے اپنا تعاون پیش کیا ۔ بعد ازاں میونسپل کمشنر جگدیشور کوڑ کو تحریری مکتوب پیش کیا گیا ۔