ممبئی۔ مہاراشٹر کے پونے شہر میں واقع پمپری چنچوڑ کارپوریشن کے راشٹروادی کانگریس کے مونسپل کونسلر دتا سانے کی کورونا انفیکشن کے سبب آج یہاں ایک نجی اسپتال میں موت ہوگئی۔ پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور دو بچے شامل ہیں۔انھیں 25 جون کو بخار آنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جسکے بعد انکی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔سانے گزشتہ تین مرتبہ سے مونسپل کونسلر کے عہدے پر فائز تھے ۔ وہ میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈرکی ذمہ داریاں بھی سنبھال چکے ہیں۔ ریاستی صدر جینت پاٹل نے سانے کی موت کو پارٹی کا ایک بڑا نقصان قرار دیا ۔