!میونسپل گدوال کو محکمہ برقی کا شاک

   

10 کروڑ روپئے کے بل بقایاجات ، عدم ادائیگی پر اسٹریٹ لائیٹس بند ہونے کا خدشہ

گدوال۔ 24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپلٹی گدوال کو برقی بورڈ شعبہ نے برقی بلس کا شاک دیا ہے۔ ہزار روپئے نہیں، 10 ہزار روپئے بھی نہیں بلکہ برقی عہدیداروں نے 10 کروڑ روپئے کا بل برقی بقایا بتایا ہے جس سے میونسپلٹی کے عہدیداروں کے ہوش اُڑ گئے، کیونکہ ہزار نہیں، لاکھ نہیں بلکہ 10 کروڑ روپئے کا برقی بل ہے جبکہ شہر گدوال ٹاؤن میں میونسپلٹی کے تحت اسٹریٹ لائیٹس، واٹر ورکس، برقی بورویلس کی بل شامل ہے۔ برقی بورڈ شعبہ کے عہدیداروں نے برقی بلس کے ساتھ ایک میمو بھی جاری کیا ہے اور جس میں کہا گیا ہے کہ اگر برقی بورڈ کو میونسپلٹی گدوال نے 10 کروڑ روپئے بلس ادا نہ کئے تو شہر گدوال میں اسٹریٹ لائیٹس کی لائنس کو بند کردیا جائے گا اور گدوال ٹاؤن میں رات کے اوقات میں اندھیرا چھا جائے گا۔ میونسپلٹی کے موٹرس بھی بند ہوجائیں گے۔ یہ میونسپلٹی کا برقی کا بل 2013ء سے لے کر ڈسمبر 2018ء تک کا ہے۔ 6 سال سے میونسپلٹی کے عہدیداروں کی لاپرواہی سے برقی بلس 10 کروڑ روپئے تک پہنچ گیا ہے۔