اجزا : گوشت آدھا کلو، نمک اور مرچ حسب ذائقہ، گھی دو چھٹانک، لہسن دو تریاں، پیاز آدھی گانٹھ، ادرک تھوڑا سا، دھنیا حسب ضرورت، بادام آدھا پائو، کشمش آدھا پاؤ، مونگ پھلی آدھا پاؤ، پستہ آدھا پاؤ، دہی آدھا پاؤ۔
ترکیب : بادام سے چھلکا اتار لیں اور گریاں گھی میں تل لیں، اور بعد میں مونگ پھلی، پستہ اور کشمش کو بھی گھی میں تل لیں۔پھر دیگچی میں گھی کو کڑ کڑائیں اورپیاز کو سرخی مائل رنگ تک بھون لیں۔ پیاز کے بعد تمام مسالہ بھی بھون لیں۔ پھر بھونے ہوئے پیاز اور مسالے میں دہی گوشت میوے اور پانی جس میں گوشت گل جائے، اور گھاڑا سا شوربا بھی بن جائے، ڈال دیں اور آگ پر پکنے دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور گھی نظر آنے لگے اور گوشت بھی گل جائے تو اس کو تھوڑا سا اور بھون لیں۔بھوننے کے بعد میوے دار قورمہ تیار ہے۔