نیویارک : مارک زکربرگ نے ایلون مسک کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر جیسی ایک نئی ویب سائٹ لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس نئی ایپ کا نام’تھریڈز‘ ہے جسے کل سے لائیو کردیا جائے گا اور اس کو حاصل کرنے کیلئے ایپل اسٹور پر پری آرڈر کیا جاسکتا ہے۔میٹا کا ’تھریڈز‘ کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ ایک ’ٹیکسٹ بیسڈ کانورزیشن ایپ‘ ہے جسے انسٹاگرام سے منسلک کیا جائے گا۔ایپل اسٹور پر اس ایپ کے بارے میں یہ تفصیل بتائی گئی ہے کہ ’تھریڈز وہ جگہ ہے جہاں کمیونٹیز ان موضوعات پر بات کرنے کے لیے اکٹھی ہوتی ہیں جن کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کل ٹرینڈ ہوں گی‘۔