میٹرو۔ آر ٹی سی مشترکہ پاس شروع کیا جائے گا

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : چیف سکریٹری سنجے جاجو نے کل عہدیداروں کو حیدرآباد میں میٹرو ریل اور آر ٹی سی بس میں سفر کے لیے مسافرین کے لیے ماہانہ اور روزانہ آپشنس کے ساتھ فوری ایک مشترکہ پاس شروع کرنے کی ہدایت دی ۔ سنجے جاجو نے اتوار کو بیگم پیٹ میٹرو ریل بھون میں ایچ ایم آر ایل ، ٹی جی ایس آر ٹی سی ، الیکٹریسٹی ڈپارٹمنٹ اور حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے عہدیداروں کے ساتھ ایک کوارڈینیشن اجلاس منعقد کیا۔ حیدرآباد میٹرو ریل اور ٹی جی ایس آر ٹی سی کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ تکنیکی طور پر مشترکہ پاس متعارف کرنے کے لیے تیار ہیں اور اس پر عمل درآمد کے لیے انتظامات کو قطعیت دی ہے ۔ جاجو نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ مشترکہ کرایہ اسٹرکچر کو جلد قطعیت دیتے ہوئے اس پاس سسٹم کو شروع کیا جائے ۔۔ a/m/b