کورونا بحران کے دوران فلائی اوورس تعمیر ۔ نئی تجاویز کی تیاریاں
حیدرآباد : /17 مئی (سیاست نیوز) میٹرو ریل کے دوسرے مرحلہ کے راستوں میں تبدیلیاں ہورہی ہیں۔ دہلی میٹرو ریل کے دوسرے مرحلے کے چند راستوں کا مطالعہ کرنے کے بعد حکومت کو ڈی پی آر پیش کردیا گیا ۔ کورونا بحران کی وجہ سے اس پراجکٹ میں تاخیر ہوئی ہے ۔ شہر میں جی ایچ ایم سی اور ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے انفراسٹرکچر کو ترقی دیتے ہوئے مختلف مقامات پر فلائی اوورس ۔ انڈر پاس ۔ لنک روڈس تعمیر کئے گئے ہیں ۔ جس کے پیش نظر دوسرے مرحلے میں میٹرو ریل کیلئے تجویز کردہ بی ایچ ای ایل لنگم پلی گچی باؤلی ، مہدی پٹنم تا لکڑی کا پل کے راستوں میں تبدیلی کرنا لازمی ہوگیا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میں بی ایچ ای ایل پٹن چیرو علاقہ میں سب سے اہم قومی شاہراہ پر موجود کورٹس کی تعمیر کے ذریعہ لاکھوں افراد کو فائدہ پہنچے گا ۔ بی ایچ ای ایل تا میاں پور ، کنڈہ پور سے گچی باؤلی ، شیخ پیٹ ، ٹولی چوکی ، مہدی پٹنم ، لکڑی کا پل تک دوسرے مرحلے کا راستہ تیار کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے ۔ تاہم دو سال کے دوران میاں پور تا کنڈہ پور ، گچی باؤلی تا رائے درگم ، شیح پیٹ اور ٹولی چوکی کے علاقوں میں چند فلائی اوورس تعمیر ہوئے ہیں۔ جس سے دوسرے مرحلہ کی میٹرو ریل کیلئے جو تجاویز تیار کی گئی تھی اس کے راستوں میں رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں جس کی وجہ سے اب بڑے پیمانے پر حصول اراضیات کی ضرورت پڑرہی ہے ۔ن