6 افراد گرفتار ، چوروں کے مدد گار کانسٹیبل اور ہوم گارڈ بھی حراست میں
حیدرآباد 30 جولائی : ( سیاست نیوز ) : میٹرو ٹرین میں موبائل فونس کا سرقہ کرنے والی ایک بین ریاستی ٹولی کا پردہ فاش کرکے پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ اس ٹولی کی مدد کرنے والے دو پولیس کانسٹبل اور ایک ہوم گارڈ کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ پنجہ گٹہ پولیس نے ایم ایس مقطعہ سے چلائی جارہی ٹولی کو بے نقاب کردیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون وجئے کمار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 24 سالہ الامین غازی ساکن ایم ایس مقطعہ متوطن مغربی بنگال ، 39 سالہ محمد شاہنواز ( بہار ) ، گویند کمار مہاتو ( جھارکھنڈ ) جوگیشور نونیا ( جھارکھنڈ ) ، جونوکمار ( بہار ) ، محمد مختار شیخ ( جھارکھنڈ ) کے علاوہ ایک کم عمر لڑکا اور تین پولیس ملازمین 45 سالہ کے اشوک ہوم گارڈ ساکن چنگی چرلہ ، 38 سالہ پی سومنا ساکن عنبر پیٹ پولیس کانسٹبل یہ دونوں گاندھی نگر پولیس سے وابستہ تھے کے علاوہ 34 سالہ سائی رام ساکن چلکل گوڑہ جو سیف آباد پولیس کانسٹبل بتایا گیا کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ٹولی کے دیگر اراکین کنچن نونیا ۔ 25 سالہ شانو ، 30 سالہ راہول کمار یادو اور رنکو ساکنان جھارکھنڈ مفرور ہیں ۔ ڈی سی پی کے مطابق راہول کمار یادو نے ٹولی تیار کی اور دیگر بڑے شہروں سے ٹولی کو چلایا کرتا ہے ۔ حیدرآباد کے علاوہ لکھنو ، چینائی ، وارناسی ، ناگپور ، پٹنہ ، بنگلور ، رانچی اور سورت میں اراکین کو ایک دوسرے شہر بدلتا رہتا ہے ۔ عوامی بھیڑ والے مقامات ، ترکاری مارکٹ ، شاپنگ مالس اور مذہبی جلوس و پروگرامس میں یہ لوگ شرکت کرتے ۔ یہ ٹولی میٹرو ریل میں مسافرین کو نشانہ بناتی تھی ۔ پولیس نے اس ٹولی کو بے نقاب کردیا اور سارقوں کے بشمول پولیس ملازمین کو بھی گرفتار کرلیا ۔ ع