میٹرو ٹرین میں 5 دن کی کوشش کے بعد سانپ دستیاب

,

   

حیدرآباد۔/20 اگسٹ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو ریل میں سانپ کی موجودگی پر میٹرو ریل کے مسافرین میں گزشتہ پانچ دنوں تشویش برقرار تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ 14 اگسٹ کو میٹرو ریل کے ایک مسافر نے میٹرو کے حکام کو اس بات سے آگاہ کیا تھا کہ ریل میں ایک سانپ موجود ہے۔ ٹرین کو ایل بی نگر پر روک دیا تھا اور اس کی تفصیلی تلاشی لی گئی تھی اور اسے پکڑنے کیلئے اسنیک سوسائٹی کے ارکان کو بھی طلب کیا گیا تھا۔ گزشتہ پانچ دنوں سے ٹرین میں سانپ کی تلاش جاری تھی اور بالآخر آج چھوٹے سے سانپ کو پکڑ لیا گیا۔ میٹرو ریل حکام نے کہا کہ سانپ کو پکڑنے کیلئے تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے تھے اور مسافرین کی سلامتی کیلئے بھی حیدرآباد میٹرو ریل فکر مند تھی۔ سانپ کو پکڑنے کی اطلاع کی تصدیق ہونے پر مسافرین نے اطمینان کی سانس لی ۔