میٹرو ٹرین کی مرحلہ وار بحالی

   

حیدرآباد 17 جون ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میٹرو ریل کی خدمات کو سکندرآباد اسٹیشن پر ہوئے تشدد کے بعد روک دیا گیا تھا تاہم شام 6.35 بجے کے بعد سے بتدریج ان خدمات کو بحال کردیا گیا ہے ۔ حیدرآباد میٹرو ریل کے ترجمان نے بتایا کہ تمام خدمات کو مرحلہ وار انداز میں بحال کیا جا رہا ہے ۔ قبل ازیں حیدرآباد میٹرو ریل کی جانب سے سکندرآباد اسٹیشن پر پیش آئے تشدد کے بعد اپنی خدمات کو منسوخ کردیا گیا تھا اور مسافرین سے کہا گیا تھا کہ وہ حمل ونقل کے دیگر ذرائع استعمال کریں۔ کہا گیا کہ شہر میں کچھ ناخواشگوار واقعات کی وجہ سے خدمات کو منسوخ کیا گیا تھا تاہم شام میں ان خدمات کو بحال کردیا گیا ہے ۔ شام 6.35 بجے سے مرحلہ وار انداز میں میٹرو ٹرین کی خدمات بحال کی گئیں۔ مرکز کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف نوجوانوں کی جانب سے احتجاج کے بعد خدمات کو بند کیا گیا تھا ۔