میٹرو کی یلولائن پر مفت وائی فائی سروس کا آغاز

   

نئی دہلی : دہلی میٹرو نے اتوار سے یلو لائن کے تمام میٹرو اسٹیشنوں پر مفت ہائی اسپیڈ وائی فائی سروس کی شروعات کی۔یہ لائن -2 ہڈا سٹی سنٹر سے سمے پور بادلی تک ہے ۔دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے یہاں ایک ریلیز میں کہا کہ یہ سروس ، تہواروں کے موسم کے آغاز کے ساتھ ، اس لائن پر شروع کی گئی ہے ، جس میں 37 میٹرو اسٹیشن شامل ہیں۔ ان 37 اسٹیشنوں پر 330 سے
زائد ایکسس پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو بغیر کسی مشکلات کے انٹرنیٹ سروس دستیاب ہوسکے ۔ یہ تیز رفتار مفت وائی فائی سروس دہلی یونیورسٹی کے شمالی دہلی کیمپس میں آنے اور جانے والے طلباء کے لیے ایک خاص تحفہ ثابت ہوگا۔ اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی حاصل کرنے کے لئے مسافروں کو اپنے فون پر ” او یو آئی ڈی ایم آر سی فری وائی فائی ’’ پر جاکر کلک کرنا ہوگا ، اس کے بعد ایس ایم ایس کے ذریعہ او ٹی پی حاصل کرنے کے لئے اپنا فون نمبر اور ای میل آئی ڈی درج کریں ۔ او ٹی پی درج کرنے کے بعد سبھی مسافر مفت وائی فائی کا لطف اٹھاسکتے ہیں۔ او یو آئی ڈی ایم آر سی مفت ہائی اسپیڈ وائی فائی سروسز پہلے ہی بلیو لائن اور ائیرپورٹ ایکسپریس لائن کے تمام اسٹیشنوں پر دستیاب ہے ۔ بلیو لائن (دوارکا سیکٹر 21 سے نوئیڈا الیکٹرانک سٹی/ویشالی) میں 50 میٹرو اسٹیشن شامل ہیں۔تمام یلو لائن اسٹیشنوں پر تیز رفتار وائی فائی کے آغاز کے ساتھ ، ‘‘ او یو آئی ڈی ایم آر سی فری وائی فائی ’’ اب دہلی میٹرو نیٹ ورک کے 94 اسٹیشنوں پر دستیاب ہے ۔ یہ مفت وائی فائی سروس میسرز ٹیکنو سیٹ کام کی قیادت میں ایک کنسورٹیم کے ذریعہ فراہم کی جارہی ہے ۔ ان تمام لائنوں پر میٹرو اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی سروس سے متعلق کسی بھی پریشانی کے لئے ہیلپ لائن نمبر 9541693693 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔