اجزا: لیمب میٹ (بون لیس) ایک کلو (چھوٹے چھوٹے پیس کر لیں)، دہی ایک کپ، لیموں کا رس یا سرکہ چار چمچے، کْٹی لال مرچ دو چمچے، ہلدی پاؤڈر ایک چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چمچہ، ثابت زیرہ (بھنا ہوا) ایک چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک چمچہ، نمک حسبِ ذائقہ، لہسن ادرک پیسٹ دو چمچے، ہرا دھنیا (کٹا ہوا) آدھی گٹھی، کچا پپیتا (پسا ہوا)دو چمچے، ٹماٹو پیوری ایک کپ، شملہ مرچ ایک پاؤ (لمبی لمبی کٹی ہوئی) ، کوکنگ آئیل حسبِ ضرورت۔
ترکیب: گوشت میں دہی، لیموں کا رس یا سرکہ،کٹی لال مرچ، ہلدی، گرم مسالہ پاؤڈر، زیرہ بھنا ہوا، دھنیا پاؤڈر، نمک، لہسن، ادرک پیسٹ اور کچا پپیتا ملا لیں۔30 منٹ سے 40 منٹ تک میرینیٹ ہونے کیلئے فریج میں ڈھک کر رکھ دیں۔ایک کڑاہی میں کوکنگ آئیل گرم کریں۔اس میں ٹماٹو پیوری ڈال کر اس میں میرینیٹ کیا ہوا لیمب ملا لیں۔10 منٹ تک اسٹر فرائی کریں اس کے بعد اس میں شملہ مرچ، ہرا دھنیا کٹا ہوا ڈال کر 15 منٹ دم پر پکائیں تاکہ گوشت گل جائے۔رائتے، سلاد، کے ساتھ گرم گرم لیمب تکہ ان کڑاہی تندوری نان کے ساتھ سرو کریں۔