میڈیا اداروں کو مولانا سجاد نعمانی نے ہتک عزت نوٹس روانہ کی ہے۔ ویڈیو

,

   

ائی پی سی کی دفعہ 499کے تحت مجرمانہ ہتک عزت برائے کمیشن کے لئے دس کروڑ کے نقصان کا مولانا نعمانی نے دعوی کیاہے
نئی دہلی۔فوری طور پر توہین آمیز ویڈیو ز جس میں انہیں تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعا د کے طور پرپیش کیاگیا ہے کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ممتاز عالم دین مولانا سجاد نعمانی نے میڈیا ادارو کو قانونی نوٹسوں کی اجرائی عمل میں لائی ہے

مذکورہ ہر نوٹس میں کہاگیاہے”مذکورہ ویڈیو میں مولانا نعمانی کو مرکز کے سربراہ مولانا سعاد کے طور پر غلط اور بدنیتی کے طورپر پیش کیا گیا‘ جو مولانا نعمانی کی شبہہ کو جان بوجھ کر متاثر کرنے کے منشا’سے کی گئی ہے جو جھوٹی خبروں کی ایک او رمثال ہے“۔

اس میں مزید کہاگیاہے کہ”کیا ان حقائق کی آزادنہ ذہن سے جانچ کی گئی ہے‘ یہ بھی واضح ہے کہ مولانا نعمانی کا مرکز کے انتظامیہ او رامور سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہیں پوری طریقے سے ایک ویلن کے طور پر پیش کیاگیا ہے حالانکہ وہ کبھی مرکز گئے ہیں نہیں گئے ہیں اس کی ان کے پاس کوئی جانکاری بھی نہیں ہے“۔

مذکورہ نوٹس میں مزید الزام عائد کیاگیا ہے کہ یہ میڈیاہاوزس ائی پی سی کی دفعہ 153اے کے تحت ایک ساتھ ملکر سازش کرنے کے ذمہ دار ہیں جو دوگروہوں کے درمیان مذہب‘ نسل‘ پیدائش کے مقا‘ ان کی رہائش‘ لسانی بنیاد وغیروں پر نفرت پھیلانے کاکام کیاہے اور ہم آہنگی کی برقراری پر کارضرب کاکام بھی کیاہے

مولانا نعمانی نے دعوی کیاہے

اول۔ ائی پی سی کی دفعہ 499کے تحت مجرمانہ ہتک عزت برائے کمیشن دس کروڑ روپئے کا نقصان
دوم۔ تحریر میں غیر مشروط معافی

اے ائی ایم پی ایل بی
مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی معروف عالم دین ہیں اور کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سابق ترجمان اور ورکنگ کمیٹی کے رکن ہیں۔

مولانانعمانی نے ”عالمی وباء کے متعلق اسلام کیاکہتا ہے“ کے عنوان پرخطاب بھی کیاہے۔ ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video